إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإمارة— امارت (حکومت) کا بیان۔
باب الأئمة من قريش باب: ائمہ (حکمران) قریش میں سے ہوں گے۔
حدیث نمبر: 4147
وَبِهِ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: حَلِيفُ الْقَوْمِ مِنْهُمْ، وَابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ .ترجمہ
سیدنا عمرو بن عوف المزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کی مجلس میں حاضر تھا کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کسی قوم کا حلیف انہی میں سے (شمار) ہوتا ہے اور کسی قوم کا بھانجا بھی انہی میں سے (محسوب) ہوتا ہے۔“ یہ سند کثیر بن عبد اللہ المزنی کے ضعیف ہونے کی بنا پر ضعیف ہے۔