إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزينة— زینت کا بیان۔
باب ما جاء في خاتم الذهب باب: سونے کی انگوٹھی کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4079
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُهَاجِرٍ قَالَ: "رَأَيْتُ فِي يَدِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ".
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ الْمَخْزُومِيُّ، ثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ أَخْبَرَهُ "أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَدِهِ يَوْمًا خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ (فَاضْطَرَبَ) النَّاسُ الْخَوَاتِيمَ فَرَمَى بِهِ وَقَالَ: لَا أَلْبَسُهُ أَبَدًا".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ نَحْوُهُ مِنْ غَيْرِ قَوْلِهِ: "ذَهَبٍ".ترجمہ
عبد الرحمن بن مہاجر بیان کرتے ہیں کہ ”میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں سونے کی ایک انگوٹھی دیکھی۔“ نیز سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”انہوں نے ایک دن رسول اللہ ﷺ کے دستِ مبارک میں سونے کی ایک انگوٹھی دیکھی تو (آپ ﷺ کی اتباع میں) لوگوں نے بھی انگوٹھیاں بنوا لیں، پھر آپ ﷺ نے اسے پھینک دیا اور ارشاد فرمایا: ”میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا۔““ میں (مرتب) کہتا ہوں کہ: صحیح (بخاری و مسلم) میں بھی ان سے اسی طرح کی روایت مروی ہے مگر اس میں ”سونا“ کا لفظ مذکور نہیں ہے۔