إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزينة— زینت کا بیان۔
باب ما جاء في خاتم الذهب باب: سونے کی انگوٹھی کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4078
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ: "رَأَى عَبْدُ اللَّهِ فِي يَدِ خَبَّابٍ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ، فَقَالَ: [أَمَا يَأْنِ] لِهَذَا أَنْ يُلْقَى بَعْدُ؟ قَالَ: بَلَى، لَا تَرَاهُ عَلَيَّ بَعْدُ" هَذَا إِسْنَادٌ [صَحِيحٌ].ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں سونے کی ایک انگوٹھی دیکھی تو (تنبیہاً) فرمایا: ”کیا ابھی تک اس کے اتار پھینکنے کا وقت نہیں آیا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں، اب آپ اسے میرے ہاتھ میں کبھی نہیں دیکھیں گے۔“ یہ سند صحیح ہے۔