إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزينة— زینت کا بیان۔
باب ما جاء في خاتم الذهب باب: سونے کی انگوٹھی کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4076
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ الْأَزْدِيِّ، عَنْ زِيَادٍ أَبِي (الْكَنُودِ) عَنْ عَبْدِ اللَّهِ "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ - أَوْ حَلْقَةِ الذَّهَبِ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ أَبِي الْكَنُودِ قَالَ: " (أَصَبْتُ) عَظِيمًا مِنْ عُظَمَائِهِمْ يَوْمَ مِهْرَانَ فَأَصَبْتُ عَلَيْهِ خَاتَمًا فَلَبِسْتُهُ فَرَآهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ فَتَنَاوَلَهُ ثُمَّ وَضَعَهُ بَيْنَ ضِرْسَيْنِ مِنْ أَضْرَاسِهِ، ثُمَّ رَمَى بِهِ إِلَيَّ وَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا عَنْ حَلْقَةِ الذَّهَبِ".ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ نے سونے کی انگوٹھی - یا سونے کے چھلے - کے استعمال سے منع فرمایا ہے“، نیز ابوالکنود بیان کرتے ہیں کہ ”مہران کی جنگ کے دن میں نے دشمن کے ایک بڑے سردار کو مغلوب کیا اور اس سے ایک انگوٹھی حاصل کر کے پہن لی، پھر جب سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اسے دیکھا تو اسے پکڑ کر اپنی داڑھوں کے درمیان رکھ کر دبایا اور پھر اسے میری طرف پھینک کر فرمایا: ”بے شک رسول اللہ ﷺ نے ہمیں سونے کے چھلے سے منع فرمایا ہے““، اس روایت کو امام ابوداؤد طیالسی اور امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے نقل کیا ہے۔