إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب العلم— علم کا بیان۔
باب في علم التاريخ باب: علم تاریخ کا بیان۔
حدیث نمبر: 406
قَالَ: وَثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أَبَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ - وَقَدْ مَاتَ أَبُو بَكْرٍ وَاسْتُخْلِفَ عُمَرُ - فَقُلْتُ لِعُمَرَ : ارْفَعْ يَدَكَ أُبَايِعْكَ عَلَى مَا بَايَعْتُ عَلَيْهِ صَاحِبَكَ قَبْلَكَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِيمَا اسْتَطَعْتُ " .
(قُلْتُ: عَلِيُّ ابْنُ زَيْدٍ ضَعِيفٌ ) .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم مدینہ منورہ حاضر ہوئے، اس وقت سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وفات ہو چکی تھی اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ منصبِ خلافت پر فائز ہو چکے تھے، تو میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے عرض کی: اپنا ہاتھ بڑھائیے تاکہ میں آپ کے ہاتھ پر انہی شرائط پر بیعت کروں جن پر میں نے آپ سے پہلے آپ کے رفیق (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ) سے بیعت کی تھی، یعنی اپنی استطاعت کے مطابق بات سننے اور اطاعت کرنے پر۔“
میں کہتا ہوں کہ اس کی سند میں موجود راوی علی بن زید ضعیف ہے۔