إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب اللباس— لباس کا بیان۔
باب فيمن كره لبس الحرير باب: جنہوں نے ریشم پہننا ناپسند کیا، ان کا بیان۔
حدیث نمبر: 4011
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ أَبِي فَاخِتَةَ، حَدَّثَتْنِي أُمُّ هَانِئٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُهْدِيَ لَهُ حُلَّةُ حَرِيرٍ سِيَرَاءُ فَبَعَثَ بِهَا إِلَى عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَرَاحَ وَهِيَ عَلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَلِيٍّ: لَا أَرْضَى لَكَ إِلَّا مَا أَرْضَى لِنَفْسِي، إِنِّي لَمْ أَكْسُكَهَا لِتَلْبَسَهَا، إِنِّي كَسَوْتُكَهَا لِتَجْعَلَهَا خُمُرًا بَيْنَ الْفَوَاطِمِ".ترجمہ
سیدہ ام ہانئ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ریشم کا ایک دھاری دار جوڑا بطور تحفہ پیش کیا گیا تو آپ ﷺ نے وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف بھیج دیا، چنانچہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ وہ لباس پہنے ہوئے تشریف لائے تو رسول اللہ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: ”میں تمہارے لیے وہی پسند کرتا ہوں جو اپنے لیے پسند کرتا ہوں، میں نے تمہیں یہ لباس اس لیے نہیں دیا تھا کہ تم اسے خود پہنو، بلکہ میں نے تمہیں یہ اس لیے عطا کیا ہے تاکہ تم اسے فاطمہ نامی خواتین کے درمیان اوڑھنیوں کے طور پر تقسیم کر دو۔“