إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب اللباس— لباس کا بیان۔
باب فيمن كره لبس الحرير باب: جنہوں نے ریشم پہننا ناپسند کیا، ان کا بیان۔
حدیث نمبر: 4010
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ، عَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: "أُهْدِيَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةٌ مِنْ حَرِيرٍ فَبَعَثَ بِهَا إِلَيَّ فَخَرَجْتُ فِيهَا، فَلَمَّا رَآهَا عَلَيَّ قَالَ: مَا كُنْتُ لِأَكْرَهَهَا لِنَفْسِي وَأَرْضَاهَا لَكَ، شُقَّهَا خُمُرًا لِلنِّسَاءِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنِهِ مِنْ طَرِيقِ أَبِي فَاخِتَةَ، عَنْ هُبَيْرَةَ بِهِ دُونَ قَوْلِهِ: "فَبَعَثَ بِهَا ... " إِلَى آخِرِهِ.ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں ریشم کا ایک جوڑا ہدیہ پیش کیا گیا تو آپ ﷺ نے وہ میری طرف بھیج دیا، چنانچہ میں اسے پہن کر باہر نکلا، پھر جب آپ ﷺ نے اسے مجھ پر دیکھا تو ارشاد فرمایا: ”میں ہرگز اسے اپنے لیے ناپسند کر کے تمہارے لیے پسند کرنے والا نہیں تھا، اسے پھاڑ کر خواتین کے لیے اوڑھنیاں بنا دو۔“ میں (مصنف) کہتا ہوں: اسے امام ابن ماجہ نے اپنی سنن میں ابوفاختہ کے واسطے سے ہبیرہ سے روایت کیا ہے، مگر اس میں ان کے قول ”پس آپ ﷺ نے وہ میرے پاس بھیجا“ سے لے کر آخر تک کے الفاظ مذکور نہیں ہیں۔