إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب اللباس— لباس کا بیان۔
باب ما جاء في لبس التبان والسراويل باب: جانگیا اور شلوار پہننے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3994
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى قَالَ: "كَانَ عَلِيُّ بْنُ رَبِيعَةَ يَأْتِينَا وَعَلَيْهِ تُبَّانٌ فَقَالَ: كَانَ الشَّيْخُ يَلْبَسُ التُّبَّانَ - يَعْنِي عَلِيًّا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ".
قَالَ: وَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدٍ "أَنَّ عَلِيَّ بْنَ رَبِيعَةَ كَانَ يَلْبَسُ التُّبَّانَ أَوِ السَّرَاوِيلَ".ترجمہ
طلحہ بن یحییٰ بیان کرتے ہیں کہ علی بن ربیعہ ہمارے پاس تشریف لاتے تھے اور وہ زیرِ جامہ (نیکر نما مختصر پاجامہ) پہنے ہوتے تھے، انہوں نے فرمایا: ”شیخ یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ زیرِ جامہ پہنا کرتے تھے۔“ نیز سعید بن عبید سے مروی ہے کہ ”علی بن ربیعہ زیرِ جامہ یا شلوار پہنا کرتے تھے۔“