إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب اللباس— لباس کا بیان۔
باب إظهار النعمة والنهي عن التعري وما جاء فيمن كسا مؤمنا ثوبا باب: نعمت کے اظہار، برہنہ رہنے کی ممانعت اور کسی مومن کو کپڑا پہنانے والے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3967
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "نُهِيتُ عَنِ التَّعَرِّي وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ تَنْزِلَ عَلَيْهِ النُّبُوَّةُ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ.ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مجھے برہنہ ہونے سے منع کر دیا گیا تھا“ اور یہ معاملہ آپ ﷺ پر منصبِ نبوت کے نزول سے قبل کا ہے۔ اسے امام ابو داؤد طیالسی نے روایت کیا ہے۔