❮
❯
حدیث نمبر: 3957
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، ثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ أَبِي عَلْقَمَةَ، عَنْ أُمِّهِ - أُمِّ عَلْقَمَةَ - مَوْلَاةِ عَائِشَةَ قَالَتْ: "أَتَيْتُ عَائِشَةَ بِغُلَامٍ صَبِيٍّ تَدْعُو لَهُ [قَالَتْ:] فَرَفَعُوا وِسَادَةً كَانَ عَلَيْهَا الصَّبِيُّ [قَالَتْ:] فَرَأَتْ عَائِشَةُ تَحْتَهَا مُوسَى، فَقَالَتْ: مَا هَذِهِ؟ قَالُوا: نَجْعَلُهَا مِنَ الْجِنِّ وَالْفَزَعِ [قَالَتْ:] فَأَخَذَتْهَا عَائِشَةُ فَرَمَتْ بِهَا، وَقَالَتْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُبْغِضُ الطِّيَرَةَ وَيَكْرَهُهَا".
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی آزاد کردہ باندی ام علقمہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ میں ایک چھوٹے بچے کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں لائی تاکہ آپ اس کے لیے دعا فرمائیں، وہاں موجود لوگوں نے وہ تکیہ اٹھایا جس پر بچہ لیٹا ہوا تھا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس کے نیچے ایک چھرا دیکھا، آپ نے دریافت فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا کہ ہم اسے جنات کے شر اور بچے کی گھبراہٹ کی وجہ سے (بطورِ علاج) رکھتے ہیں، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اسے پکڑا اور دور پھینک دیا اور فرمایا: ”بے شک رسول اللہ ﷺ بدشگونی سے بغض رکھتے تھے اور اسے سخت ناپسند فرماتے تھے۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الرقى والتمائم / حدیث: 3957
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة حال أم علقمة مرجانة
تخریج حدیث «مرجانة أم علقمة: مقبولة (التقريب، من الحفظ)؛ عبد الرحمن بن أبي الزناد: صدوق تغير حفظه لما قدم بغداد (من الحفظ)؛ علقمة بن أبي علقمة: ثقة»