إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الرقى والتمائم— دم اور تعویذات کا بیان۔
باب ما رخص فيه من الرقى باب: جن دموں کی رخصت دی گئی ہے، ان کا بیان۔
حدیث نمبر: 3949
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ، عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: "كَانَ خَالِي يَرْقِي، فَعَرَضَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ كَيْتَ وَكَيْتَ، وَرَغَّبَهُ".ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”میرے ماموں دم (رقیہ) کیا کرتے تھے، انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں (اپنے کلماتِ دم) پیش کیے تو آپ ﷺ نے انہیں اس کے متعلق مختلف باتیں ارشاد فرمائیں اور انہیں اس عمل کی ترغیب دی۔“