إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الرقى والتمائم— دم اور تعویذات کا بیان۔
باب ما جاء فيمن به لمم أو جنون باب: جسے آسیب یا جنون ہو اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3939
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هُبَيْرَةَ، عَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ "أَنَّهُ قَرَأَ فِي أُذُنِ مُبْتَلًى فَأَفَاقَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا قَرَأْتَ فِي أُذُنِهِ؟ قَالَ: قَرَأْتُ: ( أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا ) حَتَّى فَرَغَ مِنْ آخِرِ السُّورَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ أَنَّ رَجُلًا مُوقِنًا قَرَأَ بِهَا عَلَى جَبَلٍ لَزَالَ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”انہوں نے ایک مصیبت زدہ شخص کے کان میں کچھ پڑھا تو وہ شفایاب ہو گیا، جس پر رسول اللہ ﷺ نے ان سے دریافت فرمایا کہ ”تم نے اس کے کان میں کیا پڑھا تھا؟“ انہوں نے عرض کیا کہ ”میں نے ﴿أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا﴾ سے لے کر سورت کے اختتام تک تلاوت کی تھی“، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ”اگر کوئی کامل یقین رکھنے والا شخص ان آیات کو کسی پہاڑ پر بھی پڑھ دے تو وہ اپنی جگہ سے ٹل جائے“۔“ اس حدیث کی سند ضعیف ہے۔