إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطب— طب (علاج) کا بیان۔
باب ما جاء في الرخصة في الكي وبط الورم باب: داغنے اور ورم کو چیرنے کی رخصت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3912
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ، ثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ يَحْيَى بْنِ دِينَارٍ الرُّمَّانِيِّ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "دَخَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَبِهِ وَرَمٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا تُخْرِجُوهُ عَنْهُ! قَالَ: فَبُطَّ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاهِدٌ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ; لِضَعْفِ أَبِي الرَّبِيعِ السَّمَّانِ، وَاسْمُهُ: أَشْعَثُ بْنُ سَعِيدٍ. ترجمہ
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ انصار کے ایک شخص کے پاس گئے جنہیں ورم (پھوڑا) کی شکایت تھی، تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے اس (کے جسم) سے نکال کیوں نہیں دیتے!“ راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر اس ورم کو (چیرا لگا کر) صاف کر دیا گیا اور رسول اللہ ﷺ وہاں موجود تھے۔“ یہ سند ابو ربیع سمان (اشعث بن سعید) کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔