❮
❯
حدیث نمبر: 3905
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: وَثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، أَخْبَرَنِي شَيْخٌ، عَنْ شَيْخٍ لَنَا لَمْ أَدْرِكْهُ قَالَ: "دَخَلْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَلَى خَبَّابٍ وَقَدِ اكْتَوَى، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّهُ قَدْ نُهِينَا عَنْ هَذَا وَكُرِهَ لَنَا؟! فَقَالَ خَبَّابٌ: اشْتَدَّ الْبَلَاءُ، وَقَالَ الْأَطِبَّاءُ: لَا دَوَاءَ لَكَ إِلَّا ذَلِكَ. فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: مَا كُنْتُ أَخَافُكَ عَلَى هَذَا" هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ; لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ.
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے جبکہ انہوں نے (بیماری کی وجہ سے اپنے جسم کو) داغ لگوایا ہوا تھا، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا آپ کو معلوم نہیں کہ ہمیں اس عمل (داغنے) سے منع کیا گیا ہے اور اسے ہمارے لیے ناپسندیدہ قرار دیا گیا ہے؟!“ سیدنا خباب رضی اللہ عنہ نے (عذر پیش کرتے ہوئے) کہا: ”تکلیف بہت زیادہ بڑھ گئی تھی اور اطباء کا کہنا تھا کہ آپ کے لیے اس کے سوا اب کوئی علاج نہیں ہے،“ اس پر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے آپ جیسے جلیل القدر صحابی سے اس بات کا اندیشہ نہیں تھا (کہ آپ یہ طریقہ اختیار کریں گے)“، یہ روایت اپنی سند کے بعض راویوں کی جہالت کی وجہ سے فنی طور پر ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الطب / حدیث: 3905
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف; لجهالة بعض رواته»