إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطب— طب (علاج) کا بیان۔
باب ما جاء في الحجامة وكسب الحجام باب: پچھنے لگوانے اور پچھنے لگانے والے کی کمائی کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3890
وَقَالَ الْحُمَيْدِيُّ: ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا الزَّهْرِيُّ، أَبَنَا حَرَامُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ سُفْيَانُ: هَذَا الَّذِي لَا شَكَّ فِيهِ، وَأَرَاهُ قَدْ ذَكَرَهُ عَنْ أَبِيهِ "أَنَّ مُحَيِّصَةَ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ كَسْبِ حَجَّامٍ لَهُ فَنَهَاهُ عَنْهُ، فَلَمْ يَزَلْ يُكَلِّمُهُ حَتَّى قَالَ لَهُ: اعْلِفْهُ نَاضِحَكَ أَوْ أَطْعِمْهُ رَقِيقَكَ".ترجمہ
سیدنا محیصہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے اپنے ایک پچھنے لگانے والے غلام (حجام) کی کمائی کے بارے میں دریافت کیا تو آپ ﷺ نے انہیں اس سے منع فرما دیا، وہ مسلسل آپ ﷺ سے اس حوالے سے بات کرتے رہے یہاں تک کہ آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”یہ (کمائی) اپنے پانی ڈھونے والے اونٹ کو چارے کے طور پر کھلا دو یا اپنے غلاموں کو کھلا دو۔“ امام سفیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ وہ بات ہے جس میں کوئی شک نہیں ہے، اور میرا خیال ہے کہ (حرام بن سعد نے) اسے اپنے والد کے واسطے سے روایت کیا ہے۔