إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطب— طب (علاج) کا بیان۔
باب ما جاء في عيادة المريض وفضلها وما يفعله العائد باب: بیمار کی عیادت، اس کی فضیلت اور عیادت کرنے والا کیا کرے، اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3862
قَالَ الْحَارِثُ: وَثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "ثَلَاثٌ كُلُّهُنَّ حَقٌّ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ: عِيَادَةُ الْمَرِيضِ، وَشُهُودُ الْجِنَازَةِ، وَتَشْمِيتُ الْعَاطِسِ إِذَا حَمِدَ اللَّهَ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا بِغَيْرِ هَذِهِ السِّيَاقَةِ.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تین کام ایسے ہیں جن میں سے ہر ایک ہر مسلمان پر (دوسرے مسلمان کا) حق ہے: مریض کی عیادت کرنا، جنازے میں شرکت کرنا اور چھینکنے والے کی چھینک کا جواب دینا جب وہ اللہ کی حمد بیان کرے۔“ میں (مؤلف) کہتا ہوں کہ یہ روایت صحیحین اور ان کے علاوہ دیگر کتبِ حدیث میں بھی موجود ہے مگر اس سیاق کے علاوہ دیگر الفاظ کے ساتھ مروی ہے۔