إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطب— طب (علاج) کا بیان۔
باب ما جاء في عيادة المريض وفضلها وما يفعله العائد باب: بیمار کی عیادت، اس کی فضیلت اور عیادت کرنے والا کیا کرے، اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ حُمْرَانَ، حَدَّثَتْنِي (مَيَّةُ) الزَّرْقَاءُ قَالَتْ: "قُلْتُ لِأَنَسٍ: حَدِّثْنِي حَدِيثًا لَمْ يُدَاوِلْهُ الرِّجَالُ بَيْنَكَ وَبَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: عَائِدُ الْمَرِيضِ يَخُوضُ فِي الرَّحْمَةِ; فَإِذَا جَلَسَ عِنْدَهُ غَمَرَتْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا حَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى، سَمِعْتُ هِلَالَ بْنَ أَبِي دَاوُدَ [الْحَبَطِيَّ] أَبَا هِشَامٍ قَالَ أَخِي هَارُونُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ - : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: "أَتَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ فَقُلْتُ: يَا أَبَا حَمْزَةَ، إِنَّ الْمَكَانَ بَعِيدٌ وَنَحْنُ يُعْجِبُنَا أَنْ نَعُودَكَ. فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: أَيُّمَا رَجُلٍ يَعُودُ مَرِيضًا فَإِنَّمَا يَخُوضُ فِي الرَّحْمَةِ; فَإِذَا قَعَدَ عِنْدَ الْمَرِيضِ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ. قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا الصَّحِيحُ الَّذِي يَعُودُ الْمَرِيضَ، فَالْمَرِيضُ مَا لَهُ؟ قَالَ: تُحَطُّ عَنْهُ ذُنُوبُهُ".
وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي الدُّنْيَا وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَزَادَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا مَرِضَ الْعَبْدُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ".سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، میہ الزرقاء بیان کرتی ہیں کہ میں نے ان سے کہا: مجھے کوئی ایسی حدیث سنائیں جو آپ نے بلاواسطہ رسول اللہ ﷺ سے سنی ہو اور آپ کے اور آپ ﷺ کے درمیان کوئی (تیسرا) شخص نہ ہو، تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”مریض کی عیادت کرنے والا رحمت میں غوطہ زن ہوتا ہے، پھر جب وہ اس کے پاس بیٹھ جاتا ہے تو وہ رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے“، امام احمد بن حنبل کی روایت میں ہے کہ ایک شخص نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے عرض کی: اے ابو حمزہ! فاصلہ بہت زیادہ ہے لیکن ہمیں آپ کی عیادت کرنا بہت پسند ہے، اس پر انہوں نے اپنا سر اٹھایا اور فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص بھی کسی بیمار کی عیادت کرتا ہے تو وہ درحقیقت رحمت میں غوطہ لگاتا ہے، پھر جب وہ مریض کے پاس بیٹھ جاتا ہے تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے“، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ ﷺ! یہ تو عیادت کرنے والے تندرست شخص کا اجر ہے، تو خود مریض کے لیے کیا ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس کے گناہ جھاڑ دیے جاتے ہیں“، نیز ابن ابی الدنیا اور امام طبرانی کی المعجم الصغیر اور الاوسط کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب بندہ تین دن بیمار رہتا ہے تو وہ اپنے گناہوں سے ایسا پاک ہو کر نکلتا ہے جیسا کہ اس دن تھا جب اسے اس کی ماں نے جنم دیا تھا“۔