إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطب— طب (علاج) کا بیان۔
باب ما جاء في عيادة المريض وفضلها وما يفعله العائد باب: بیمار کی عیادت، اس کی فضیلت اور عیادت کرنے والا کیا کرے، اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3859
وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "لَقِيتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: كَيْفَ أَصْبَحْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: بِخَيْرٍ مِنْ رَجُلٍ لَمْ يُصْبِحْ صَائِمًا وَلَمْ يَعُدْ سَقِيمًا".ترجمہ
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ”میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ نے صبح کیسی کی؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں اس شخص کی نسبت بہتر حال میں ہوں جس نے نہ تو روزے کی حالت میں صبح کی ہو اور نہ ہی کسی مریض کی عیادت کی ہو۔““