❮
❯
حدیث نمبر: 3846
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا صَالِحُ بْنُ [مَالِكٍ] ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا مِنْ عَبْدٍ يَمْرَضُ مَرَضًا إِلَّا أَمَرَ اللَّهُ حَافِظَيْهِ أَنَّ مَا عَمِلَ مِنْ سَيِّئَةٍ فَلَا يَكْتُبُهَا وَمَا عَمِلَ مِنْ حَسَنَةٍ أَنْ يَكْتُبَهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَأَنْ يَكْتُبَ لَهُ مِنَ الْعَمَلِ مَا كَانَ يَعْمَلُ وَهُوَ صَحِيحٌ وَإِنْ لَمْ يَعْمَلْ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ عَبْدُ الْأَعْلَى ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو حَاتِمٍ وَأَبُو زُرْعَةَ وَالْبُخَارِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَالسَّاجِيُّ وَأَبُو أَحْمَدَ الْحَاكِمُ وَغَيْرُهُمْ.
رَوَاهُ ابْنُ أَبِي الدُّنْيَا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کوئی بھی بندہ جب کسی بیماری میں مبتلا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے (اعمال لکھنے والے) دونوں فرشتوں کو حکم فرماتا ہے کہ وہ جو بھی برائی کرے اسے نہ لکھیں، اور جو بھی نیکی کرے اسے دس نیکیوں کے برابر لکھیں، اور اس کے لیے وہ اعمال بھی لکھتے رہیں جو وہ اپنی تندرستی کی حالت میں کیا کرتا تھا، اگرچہ وہ (بیماری کی وجہ سے) اب انہیں سرانجام نہ دے رہا ہو۔“ یہ سند ضعیف ہے؛ کیونکہ اس کے راوی عبد الاعلیٰ کو امام ابن معین، ابوحاتم، ابوزرعہ، بخاری، ابوداؤد، نسائی، ساجی، اور ابو احمد الحاکم وغیرہ نے ضعیف قرار دیا ہے، نیز اسے ابن ابی الدنیا نے بھی اسی سند سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الطب / حدیث: 3846
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف؛ عبد الأعلى ضعفه ابن معين وأبو حاتم وأبو زرعة والبخاري وأبو داود والنسائي والساجي وأبو أحمد الحاكم وغيرهم»