إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطب— طب (علاج) کا بیان۔
باب فضل البلاء والمرض باب: آزمائش اور بیماری کی فضیلت کا بیان۔
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: وَثَنَا حُسَيْنٌ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ حُذَيْفَةَ ، عَنْ عَمَّتِهِ قَالَتْ: "دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نِسْوَةٍ وَقَدْ أَمَرَ بِسِقَاءٍ، وَقَدْ عُلِّقَ فِي شَجَرَةٍ فَاضْطَجَعَ تَحْتَهُ يَلْتَمِسُ بَرْدَهُ وَهُوَ يَقْطُرُ عَلَيْهِ مِنْ شِدَّةٍ مَا يَجِدُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ دَعَوْتَ اللَّهَ فَكَشَفَ عَنْكَ! فَقَالَ: إِنَّ مِنْ أَشَدِ النَّاسِ بَلَاءً الْأَنْبِيَاءَ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ".سیدہ (ابوعبیدہ بن حذیفہ رحمہ اللہ کی پھوپھی) رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”میں چند خواتین کے ہمراہ نبی اکرم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئی تو آپ ﷺ نے پانی کے ایک مشکیزے کا حکم دے رکھا تھا جسے ایک درخت کے ساتھ لٹکایا گیا تھا، آپ ﷺ اس کی ٹھنڈک حاصل کرنے کی غرض سے اس کے نیچے لیٹے ہوئے تھے جبکہ آپ ﷺ کو لاحق شدید (بخار کی) تپش کی وجہ سے مشکیزے سے پانی کے قطرے آپ ﷺ پر ٹپک رہے تھے، میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کاش آپ اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیں کہ وہ آپ سے اس تکلیف کو دور فرما دے!“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک لوگوں میں آزمائش کے اعتبار سے سب سے سخت انبیاء ہوتے ہیں، پھر وہ جو (مرتبے میں) ان کے بعد سب سے قریب ہوں، پھر وہ جو ان کے بعد سب سے قریب ہوں۔““