إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطب— طب (علاج) کا بیان۔
باب فضل البلاء والمرض باب: آزمائش اور بیماری کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3828
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو الْجَهْمِ الْأَزْرَقُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ جَابِرٍ الْجُعْفِيِّ، عَنْ زِيَادٍ النُّمَيْرِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: "أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَجَرَةً فَهَزَّهَا حَتَّى تَسَاقَطَ مِنْ وَرَقِهَا مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَتَسَاقَطَ، ثُمَّ قَالَ: الْأَوْجَاعُ وَالْمُصِيبَاتُ أَسْرَعُ فِي ذُنُوبِ ابْنِ آدَمَ مِنِّي فِي هَذِهِ الشَّجَرَةِ".
رَوَاهُ ابْنُ أَبِي الدَّنْيَا.
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ; لِضَعْفِ جَابِرٍ الْجُعْفِيِّ. ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک درخت کے پاس تشریف لائے اور اسے حرکت دی یہاں تک کہ اس سے حسبِ مشیتِ الٰہی پتے جھڑنے لگے، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تکالیف اور مصائب ابنِ آدم کے گناہوں کو مٹانے میں اس سے کہیں زیادہ تیز رفتار ہیں جتنا کہ میں اس درخت (کے پتے جھاڑنے) میں ہوں۔“ اسے ابن ابی الدنیا نے روایت کیا ہے اور جابر جعفی کے ضعف کی بنا پر یہ سند ضعیف ہے۔