إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب العلم— علم کا بیان۔
باب في الاستذكار للعلم والأمثال باب: علم اور امثال کو یاد رکھنے کا بیان۔
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الْأَجْلَحِ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ رِبْعِيٍّ ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: " ضَرَبَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْثَالًا أَرَاهُ وَاحِدَةً وَثَلَاثَةً وَخَمْسَةً وَسَبْعَةً وَتِسْعَةً وَأَحَدَ عَشَرَ، وَفَسَّرَ لَنَا مِنْهَا وَاحِدًا وَسَكَتَ عَنْ سَائِرِهَا. قَالَ: إِنَّ قَوْمًا كَانُوا أَهْلَ ضَعْفٍ وَمَسْكَنَةٍ قَاتَلُوا قَوْمًا أَهْلَ جَلَدٍ وَعَنَاءٍ فَظَهَرُوا عَلَيْهِمْ فَاسْتَعْمَلُوهُمْ وَسَلَّطُوهُمْ، وَأَسْخَطُوا رَبَّهُمْ " .سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے ہمارے سامنے چند مثالیں بیان فرمائیں، میرا گمان ہے کہ وہ (تعداد میں) ایک، تین، پانچ، سات، نو اور گیارہ تھیں، آپ ﷺ نے ان میں سے صرف ایک کی وضاحت فرمائی اور بقیہ کے بارے میں خاموشی اختیار فرمائی۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک ایک ایسی قوم تھی جو نہایت کمزور اور مفلوک الحال تھی، انہوں نے ایک ایسی قوم سے جنگ کی جو سخت کوش اور طاقتور تھی، پس وہ (کمزور لوگ) ان پر غالب آگئے، پھر انہوں نے ان (مغلوب لوگوں) کو عامل (کارندے) بنا لیا اور انہیں (اپنے اوپر) مسلط کر دیا، اور (یوں) اپنے رب کو ناراض کر بیٹھے۔““