إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب الأمر بإهراق الخمر وكسر دنانه باب: شراب بہا دینے اور اس کے مٹکے توڑ دینے کے حکم کا بیان۔
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الصَّبَّاحِ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ ثَقِيفٍ قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، جِئْتُ بِبِضَاعَتِي. قَالَ: وَمَا بِضَاعَتُكَ؟ فَقَالَ: الْخَمْرُ. قَالَ: انْطَلِقْ بِهَا إِلَى الْبَطْحَاءِ فَحُلَّ أَفْوَاهَهَا فَأَهْرِيقْهَا. قَالَ: فَخَرَجَ بِهَا فَأَبَتْ نَفْسُهُ فَرَجَعَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَالِي وَلِعِيَالِي هَارِبٌ وَلَا قَارِبٌ غَيْرَهَا. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اخْرُجْ بِهَا إِلَى الْبَطْحَاءِ فَحُلَّ أَفْوَاهَهَا فَأَهْرِيقْهَا. قَالَ: فَفَعَلَ. ثُمَّ رَجَعَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: قَدْ فَعَلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَيْهِ حَتَّى رُئِيَ بَيَاضُ إِبِطَيْهِ فَقَالَ: اللَّهُمَّ أَغْنِ فُلَانًا وَآلَ فُلَانٍ مِنْ فَضْلِكَ. فَإِنْ كَانَ الرَّجُلُ مِنْ أَهْلِ ذَلِكَ الْبَيْتِ لَيَمُوتُ فَيُوَرِّثُ أَلْفَ بَعِيرٍ".قبیلہ ثقیف کے ایک شخص سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں اپنا تجارتی مال لے کر آیا ہوں۔“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تمہارا مال کیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”شراب۔“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اسے بطحاء (میدان) کی طرف لے جاؤ، ان مشکیزوں کے منہ کھول دو اور انہیں بہا دو۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ وہ شخص اسے لے کر نکلا لیکن اس کا دل (مالی نقصان کی وجہ سے) آمادہ نہ ہوا اور وہ دوبارہ آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض گزار ہوا: ”اے اللہ کے رسول! میرے اور میرے اہل وعیال کے پاس اس کے سوا گزارے کا نہ کوئی دور کا ذریعہ ہے اور نہ قریب کا۔“ رسول اللہ ﷺ نے اسے دوبارہ حکم دیتے ہوئے فرمایا: ”اسے بطحاء کی طرف لے جاؤ، ان کے منہ کھول دو اور انہیں بہا دو۔“ راوی کہتے ہیں کہ اس نے (تعمیلِ حکم میں) ایسا ہی کیا۔ پھر وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں واپس آیا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں نے حکم کی تعمیل کر دی ہے۔“ اس پر رسول اللہ ﷺ نے اپنے دستِ مبارک اس قدر بلند فرمائے کہ آپ ﷺ کی بغلوں کی سفیدی ظاہر ہونے لگی اور آپ ﷺ نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ أَغْنِ فُلَانًا وَآلَ فُلَانٍ مِنْ فَضْلِكَ» ”اے اللہ! فلاں شخص کو اور فلاں کی آل کو اپنے فضل سے غنی و مالدار فرما دے۔“ (اس دعا کی برکت یہ ہوئی کہ) اس گھرانے کا جب بھی کوئی فرد فوت ہوتا تو وہ ترکے میں ایک ہزار اونٹ چھوڑ کر جاتا تھا۔