إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب الأمر بإهراق الخمر وكسر دنانه باب: شراب بہا دینے اور اس کے مٹکے توڑ دینے کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 3805
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ قَالَ: "كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَحْلِفُ بِاللَّهِ أَنَّ الَّذِي نَهَى عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ حُرِّمَتِ الْخَمْرُ أَنْ تُكْسَرَ دِنَانُهُ وَأَنْ تُكْفَأَ هُوَ التَّمْرُ وَالزَّبِيبُ.ترجمہ
عبد اللہ بن ابی الہذیل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ رب العزت کی قسم اٹھا کر یہ فرمایا کرتے تھے کہ جس وقت شراب حرام کی گئی، اس وقت رسول اللہ ﷺ نے جس چیز (کے استعمال) سے منع فرمایا تھا کہ اس کے بڑے مٹکے توڑ دیے جائیں اور انہیں اوندھا کر کے بہا دیا جائے، وہ کھجور اور کشمش (کی ملی جلی شراب) تھی“۔