❮
❯
حدیث نمبر: 3788
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا أَبُو نَصْرٍ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ نَافِعِ ابْنِ عَاصِمٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَسَكِرَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ شَرِبَهَا فَسَكِرَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرَ بِعَيْنٍ يَوْمًا، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ شَرِبَهَا فَسَكِرَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ شَرِبَهَا الرَّابِعَةَ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ عَيْنِ - أَوْ نَهْرِ - الْخَبَالِ. قِيلَ: وَمَا عَيْنُ - أَوْ نَهْرُ - الْخَبَالِ؟ قَالَ: صَدِيدُ أَهْلِ النَّارِ".
ترجمہ

سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے شراب پی اور اسے نشہ ہو گیا تو اس کی چالیس صبحوں کی نماز قبول نہیں کی جائے گی، پھر اگر وہ توبہ کر لے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرما لے گا، پھر اگر اس نے دوبارہ شراب پی اور اسے نشہ ہو گیا تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں کی جائے گی، پھر اگر وہ توبہ کر لے تو اللہ اس کی توبہ قبول فرما لے گا، پھر اگر اس نے تیسری بار پی اور اسے نشہ ہو گیا تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں ہو گی، اور اگر اس نے چوتھی مرتبہ پی تو اللہ عزوجل کے ذمۂ کرم پر یہ حق ہے کہ اسے «عَيْنُ الْخَبَالِ» یا نہرِ خبال سے سیراب کرے۔“ دریافت کیا گیا کہ یہ «عَيْنُ الْخَبَالِ» یا نہرِ خبال کیا ہے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ دوزخیوں کے اجسام سے نچڑنے والی پیپ اور غلاظت ہے۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الأشربة / حدیث: 3788
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده صحيح
تخریج حدیث «نافع بن عاصم بن عروة الثقفي: ثقة، ويعلى بن عطاء ثقة (التقريب – من الحفظ)؛ وأخرجه النسائي (5670)»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 5670، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8176»