إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب فيمن يشرب الخمر باب: شراب پینے والے کا بیان۔
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنَ، عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ شَهْرٍ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ لَمْ يَرْضَ اللَّهُ عَنْهُ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً، إِنْ مَاتَ مَاتَ كَافِرًا وَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَادَ كَانَ حَتْمٌ عَلَى اللَّهَ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ؟ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا طِينَةُ الْخَبَالِ؟! قَالَ: عُصَارَةُ أَهْلِ النَّارِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، ثَنَا دَاوُدُ الْعَطَّارُ، نَا ابْنُ خُثَيْمٍ، عَنْ شَهْرِ ابْنِ حَوْشَبٍ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا دَاوُدُ بْنُ مِهْرَانَ الدَّبَّاغُ ، ثَنَا دَاوُدُ - يَعْنِي: الْعَطَّارَ ... فَذَكَرَهُ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي ذَرٍّ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے شراب پی، اللہ تعالیٰ چالیس راتوں تک اس سے راضی نہیں ہوتا، اگر وہ اسی حالت میں مر گیا تو کفر کی حالت میں مرا، اور اگر اس نے توبہ کر لی تو اللہ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے، لیکن اگر اس نے دوبارہ وہی گناہ کیا تو اللہ تعالیٰ پر یہ حق ہے کہ وہ اسے «طِينَةِ الْخَبَالِ» ”طینۃ الخبال“ پلائے۔“ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! «طِينَةِ الْخَبَالِ» کیا ہے؟! آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ دوزخیوں کے جسموں کا نچوڑ (پیپ اور لہو) ہے۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی اور امام احمد بن حنبل نے بھی اپنی مسانید میں روایت کیا ہے، نیز سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اس کا ایک شاہد بھی مروی ہے جسے امام احمد، بزار اور طبرانی نے حسن سند کے ساتھ بیان کیا ہے۔