إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب فيمن يشرب الخمر باب: شراب پینے والے کا بیان۔
قَالَ: وَثَنَا عَمَّارُ بْنُ مُحَمَّدٍ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عْمَرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ يَوْمًا؛ فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَادَ الثَّانِيَةَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَادَ الثَّالِثَةَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَادَ الرَّابِعَةَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ تَوْبَةٌ وَكَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ. قِيلَ: وَمَا طِينَةُ الْخَبَالِ؟ قَالَ: مَا يَخْرُجُ مِنْ صَدِيدِ أَهْلِ النَّارِ".
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے شراب نوشی کی، اس کی چالیس روز تک نماز قبول نہیں کی جائے گی؛ پھر اگر اس نے توبہ کر لی تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرما لے گا، اگر اس نے دوبارہ وہی کام کیا تو پھر چالیس روز تک اس کی نماز قبول نہیں ہو گی، پھر اگر اس نے توبہ کر لی تو اللہ اس کی توبہ قبول فرما لے گا، اگر اس نے تیسری مرتبہ پی تو چالیس روز تک اس کی نماز قبول نہیں کی جائے گی، اگر اس نے توبہ کر لی تو اللہ اس کی توبہ قبول فرما لے گا، لیکن اگر اس نے چوتھی بار یہ حرکت کی تو پھر اس کی توبہ قبول نہیں ہو گی اور اللہ عزوجل پر یہ حق ہے کہ وہ اسے «طِينَةُ الْخَبَالِ» ”طینۃ الخبال“ پلائے۔“ دریافت کیا گیا کہ طینۃ الخبال کیا ہے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ وہ پیپ اور رطوبت ہے جو جہنمیوں کے اجسام سے نکلے گی۔“ یہ اسناد صحیح ہے۔