إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب السكر من الكبائر وما جاء فيمن شرب الخمر ابتغاء لذة السكر باب: نشہ کبیرہ گناہوں میں سے ہے، اور جو نشے کی لذت کی خاطر شراب پیے اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا مُلَازِمُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ سِرَاجِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ عَمَّتِهِ خَالِدَةَ بِنْتِ طَلْقٍ قَالَتْ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ: "كُنَّا عِنْدَ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُلُوسًا فَجَاءَ صَحَّارُ عَبْدِ الْقَيْسِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَرَى فِي شَرَابٍ نَصْنَعُهُ بِأَرْضِنَا مِنْ ثِمَارِنَا؟ قَالَ: فَأَعْرَضَ عَنْهُ حَتَّى سَأَلَ عَنْهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ قَالَ: مَنِ السَّائِلُ عَنِ الْمُسْكِرِ؟ يَا سَائِلَ عَنِ الْمُسْكِرِ، لَا تَشْرَبْهُ وَلَا تَسْقِهِ أَحَدًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ مَا شَرِبَهُ رَجُلٌ ابْتِغَاءَ، لَذَّةِ سُكْرِهِ يَسْقِيهِ اللَّهُ خَمْرًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ. هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ ابْنِ حِبَّانَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، ثَنَا مُلَازِمُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا سِرَاجُ بْنُ عُتْبَةَ ... فَذَكَرَهُ.......سیدنا طلق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ہم اللہ کے نبی ﷺ کی مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ قبیلہ عبد القیس کے صحار آئے اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ اس مشروب کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جسے ہم اپنے علاقے میں اپنے پھلوں سے تیار کرتے ہیں؟ آپ ﷺ نے ان سے اعراض فرمایا (توجہ نہ دی) یہاں تک کہ انہوں نے تین بار یہی سوال کیا، پھر نبی کریم ﷺ کھڑے ہوئے اور نماز ادا فرمائی، جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو دریافت فرمایا: ”نشہ آور چیز کے بارے میں پوچھنے والا کہاں ہے؟ اے نشہ آور چیز کے متعلق سوال کرنے والے! نہ اسے خود پینا اور نہ ہی کسی مسلمان کو پلانا، پس «فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ» ”اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں محمد (ﷺ) کی جان ہے!“ جو شخص بھی اس کے نشے کی لذت پانے کی خاطر اسے پیے گا، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن (جہنم کی) شراب پلائے گا“۔ یہ سند امام ابن حبان کی شرط پر صحیح ہے، نیز اسے امام احمد بن حنبل نے بھی روایت کیا ہے۔