إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب العلم— علم کا بیان۔
باب في جواز التحديث عن بني إسرائيل والنهي عن سؤال أهل الكتاب وكتابة كتبهم باب: بنی اسرائیل سے روایت بیان کرنے کے جواز، اور اہل کتاب سے سوال کرنے اور ان کی کتابیں لکھنے کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 375
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مَعَاوِيَةَ، عَنْ (رَبِيعَةَ ) بْنِ حَسَّانَ الْجُعْفِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "حَدِّثُوا عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَلَا حَرَجَ، فَإِنَّهُ كَانَتْ فِيهِمُ الْأَعَاجِيبُ " .
هَذَا إِسْنَادٌ مُرْسَلٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ (رَبِيعَةَ ) بْنِ حَسَّانَ.ترجمہ
عبدالرحمن بن سابط رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم بنی اسرائیل سے (روایات) بیان کیا کرو اور اس میں کوئی حرج نہیں، کیونکہ ان میں بڑے عجیب و غریب واقعات پیش آئے تھے“۔
یہ سند مرسل اور ضعیف ہے؛ کیونکہ اس میں موجود راوی ربیعہ بن حسان مجہول (نا معلوم) ہے۔