❮
❯
حدیث نمبر: 376
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا صَخْرُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ( لَا تَسْأَلُوا أَهْلَ الْكِتَابِ عَنْ شَيْءٍ؟ فَإِنَّهُمْ لَنْ يَهْدُوكُمْ وَقَدْ ضَلُّوا، فَإِنَّكُمْ إِمَّا أَنْ تُصَدِّقُوا بِبَاطِلٍ أَوْ تُكَذِّبُوا بِحَقٍّ، وَإِنَّهُ لَوْ كَانَ مُوسَى حَيٌّ بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ مَا حَلَّ لَهُ إِلَّا أَنْ يَتَّبِعَنِي" .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا إِسْحَاقُ ، ثَنَا حَمَّادٌ، ثَنَا مُجَالِدٌ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا يُونُسُ وَغَيْرُهُ قَالَا: ثَنَا حَمَّادٌ - هُوَ ابْنُ زَيْدٍ - عَنْ مُجَالِدٍ ... فَذَكَرَهُ.
وَمُجَالِدٌ ضَعِيفٌ.
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اہل کتاب سے کسی بھی چیز کے بارے میں سوال نہ کیا کرو کیونکہ وہ خود گمراہ ہو چکے ہیں تو وہ تمہاری کیا رہنمائی کریں گے؟ (ان سے پوچھنے کی صورت میں) یا تو تم کسی باطل بات کی تصدیق کر بیٹھو گے یا کسی حق بات کی تکذیب کر دو گے، اور حقیقت تو یہ ہے کہ اگر سیدنا موسیٰ علیہ السلام بھی تمہارے درمیان بقیدِ حیات ہوتے تو ان کے لیے بھی میری اتباع کرنے کے سوا کچھ جائز نہ ہوتا۔“
اسے امام ابو یعلیٰ موصلی رحمہ اللہ نے اپنی سند میں اسحاق، حماد اور مجالد رحمہم اللہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔
میں (بوصیری) کہتا ہوں کہ اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے بھی اپنی مسند میں یونس رحمہ اللہ اور دیگر محدثین سے، انہوں نے حماد بن زید رحمہ اللہ سے اور انہوں نے مجالد رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، اور مجالد نامی راوی ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب العلم / حدیث: 376
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف؛ لضعف مجالد بن سعيد، والحديث حسن لغيره
تخریج حدیث «أخرجه مسند أحمد برقم: 14220، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 435، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 808، 809»