إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب ما جاء في تحريم الخمر ولعنها ولعن غارسها وعاصرها ومعتصرها ومئويها ومديرها وبائعها ومبتاعها وحاملها والمحمولة إليه وساقيها ومستقيها وآكل ثمنها باب: شراب کی حرمت اور اس پر لعنت، نیز اس کا پودا لگانے والے، نچوڑنے والے، نچڑوانے والے، اسے ٹھکانا دینے والے، اس کا دور چلانے والے، بیچنے والے، خریدنے والے، اٹھانے والے، جس کی طرف اٹھا کر لے جائی جائے، پلانے والے، پلانے کا مطالبہ کرنے والے اور اس کی قیمت کھانے والے پر لعنت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3726
قَالَ أَبُو يَعْلَى : ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: "فِيَّ نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ، شَرِبْتُ مَعَ قَوْمٍ مِنَ الْأَنْصَارِ قَبْلَ أَنْ تُحَرَّمَ، فَضَرَبَنِي رَجْلٌ مِنْهُمْ عَلَى أَنْفِي بِلَحْيِ جَمَلٍ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ؛ فَأُنْزِلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”شراب کی حرمت کا حکم میرے بارے میں نازل ہوا؛ میں نے شراب کی ممانعت سے قبل انصار کے ایک گروہ کے ساتھ شراب پی تھی، تو ان میں سے ایک شخص نے اونٹ کے جبڑے کی ہڈی کے ساتھ میری ناک پر ضرب لگا دی، چنانچہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور آپ ﷺ سے اس واقعے کا تذکرہ کیا، جس پر شراب کی قطعی حرمت کا حکم نازل کر دیا گیا۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ اور قابلِ اعتماد ہیں۔