إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب ما جاء في تحريم الخمر ولعنها ولعن غارسها وعاصرها ومعتصرها ومئويها ومديرها وبائعها ومبتاعها وحاملها والمحمولة إليه وساقيها ومستقيها وآكل ثمنها باب: شراب کی حرمت اور اس پر لعنت، نیز اس کا پودا لگانے والے، نچوڑنے والے، نچڑوانے والے، اسے ٹھکانا دینے والے، اس کا دور چلانے والے، بیچنے والے، خریدنے والے، اٹھانے والے، جس کی طرف اٹھا کر لے جائی جائے، پلانے والے، پلانے کا مطالبہ کرنے والے اور اس کی قیمت کھانے والے پر لعنت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ ابْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ (غَنْمٍ) عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ أَنَّهُ كَانَ يُهْدِي لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلَّ عَامٍ رَاوِيَةَ خَمْرٍ، فَلَمَّا أَنَزْلَ اللَّهُ - تَعَالَى - تَحْرِيمَ الْخَمْرِ جَاءَ بِهَا، فَلَمَّا رَآهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَحِكَ وَقَالَ: إِنَّهَا قَدْ حُرِّمَتْ بَعْدَكَ. فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَبِيعُهَا وَأَنْتَفِعُ بِثَمَنِهَا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ حَرَّمَ عَلَيْهِمْ شُحُومَ الْبَقَرِ وَالْغَنَمِ فَأَذَابُوهُ وَبَاعُوهُ، فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ حَرَّمَ الْخَمْرَ وَثَمَنَهَا".سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ہر سال رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں شراب کا ایک بڑا مشکیزہ ہدیہ پیش کیا کرتے تھے، پھر جب اللہ تعالیٰ نے شراب کی حرمت نازل فرما دی تو وہ (حسبِ معمول) اسے لے کر حاضر ہوئے، پس جب رسول اللہ ﷺ نے اسے دیکھا تو آپ ﷺ مسکرا دیے اور ارشاد فرمایا: ”تمہارے جانے کے بعد یہ حرام کر دی گئی ہے۔“ انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا میں اسے فروخت کر دوں اور اس کی قیمت سے نفع حاصل کروں؟ تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ یہودیوں پر لعنت فرمائے، ان پر گائے اور بکری کی چربی حرام کی گئی تھی تو انہوں نے اسے پگھلا کر فروخت کر دیا، یقیناً اللہ تعالیٰ نے شراب کو بھی حرام کیا ہے اور اس کی قیمت کو بھی۔“