إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب ما جاء في الشرب من الغدير وبئر بضاعة باب: تالاب اور بئرِ بُضاعہ سے پینے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، ثَنَا عَوْفٌ ، حَدَّثَنِي شَيْخٌ - كَانَ يَقُصُّ عَلَيْنَا فِي مَسْجِدِ الْأَشْيَاخِ قَبْلَ وَقْعَةِ ابْنِ الْأَشْعَثِ - قَالَ: "بَلَغَنِي أَنَّ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانُوا فِي مَسِيرٍ فَانْتَهَوْا عَلَى غَدِيرٍ، فِي نَاحِيَةٍ مِنْهُ جِيفَةٌ، فَأَمْسَكُوا عَنْهُ حَتَّى جَاءَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا الْغَدِيرُ فِي نَاحِيَةٍ مِنْهُ جِيفَةٌ! فَقَالَ: اسْقُوا وَاسْتَقُوا؛ فَإِنَّ الْمَاءَ يَحِلُّ وَلَا يُحْرُمُ ".ایک بزرگ سے روایت ہے کہ انہیں یہ خبر پہنچی کہ سیدنا رسول اللہ ﷺ کے اصحابِ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ایک سفر میں تھے کہ ایک تالاب پر پہنچے جس کے ایک گوشے میں مردار پڑا ہوا تھا، تو وہ (پانی لینے سے) رک گئے یہاں تک کہ جب سیدنا رسول اللہ ﷺ ان کے پاس تشریف لائے تو انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! اس تالاب کے ایک کنارے میں تو مردار پڑا ہوا ہے!“ اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «اسْقُوا وَاسْتَقُوا؛ فَإِنَّ الْمَاءَ يَحِلُّ وَلَا يَحْرُمُ» ”تم خود بھی (پانی) پیو اور دوسروں کو بھی پلاؤ؛ کیونکہ پانی حلال ہی رہتا ہے اور وہ حرام نہیں ہوتا۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی ”شیخ“ کے عنوان سے مبہم (غیر معروف) ہیں۔