إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب ما جاء في الشرب من الغدير وبئر بضاعة باب: تالاب اور بئرِ بُضاعہ سے پینے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3718
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا إِسْحَاقُ ، ثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَحْيَى، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: "دَخَلْنَا عَلَى سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ فِي نِسْوَةٍ فَقَالَ: لَوْ أَنِّي سَقَيْتُكُمْ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ لَكَرِهْتُمْ ذَلِكَ وَقَدْ وَاللَّهِ سَقَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَائِهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يَحْيَى، عَنْ (أَبِيهِ، قَالَ): سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ قَالَ: "سَقَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ".ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے پاس جب کچھ لوگ چند خواتین کی معیت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے فرمایا: ”اگر میں تمہیں بئرِ بضاعہ کا پانی پلاؤں تو تم اسے ناپسند کرو گے، حالانکہ اللہ کی قسم! میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس کنویں کا پانی پلایا ہے۔“ اسی طرح اسے امام احمد بن حنبل نے بھی اپنی مسند میں روایت کیا ہے جس میں سیدنا سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں: ”میں نے اپنے ہاتھوں سے رسول اللہ ﷺ کو بئرِ بضاعہ کا پانی پلایا ہے۔“