❮
❯
حدیث نمبر: 3711
وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: ثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: "رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَشْرَبُ يَوْمًا، فَشَرِبَ فِي ثَلَاثَةِ أَنْفَاسٍ. قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، شَرِبْتَ الْمَاءَ فِي ثَلَاثَةِ أَنْفَاسٍ؟ قَالَ: نَعَمْ، هُوَ أَشْفَى وَأَبْرَأُ وَأَمْرَأُ".
قُلْتُ: أَصْلُهُ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا مِنْ حَدِيثِ أَبِي قَتَادَةَ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَابْنِ عُمَرَ.
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”میں نے ایک دن نبی کریم ﷺ کو پانی نوش فرماتے دیکھا، آپ ﷺ نے تین سانسوں میں پانی پیا، تو میں نے عرض کی: اللہ کے رسول ﷺ! کیا آپ نے تین سانسوں میں پانی نوش فرمایا؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں، «أَشْفَى وَأَبْرَأُ وَأَمْرَأُ» ”یہ زیادہ شفابخش، (پیاس و بیماری سے) زیادہ نجات دینے والا اور نہایت خوشگوار و ہضم ہونے والا ہے“۔“ اس حدیث کی اصل صحیحین اور دیگر کتبِ حدیث میں سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے موجود ہے، نیز امام بزار نے اسے اپنی مسند میں سیدنا عبد اللہ بن مسعود اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہم کی احادیث سے بھی روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الأشربة / حدیث: 3711
درجۂ حدیث محدثین: أصله في الصحيحين