❮
❯
حدیث نمبر: 3689
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ، ثَنَا يُونُسُ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لَا أَقْبَلُ هَدِيَّةً مِنْ أَعْرَابِيٍّ. فَجَاءَتْهُ أُمُّ سُنْبُلَةَ الْأَسْلَمِيَّةُ بِوَطْبِ لَبَنٍ أَهْدَتْهُ لَهُ، فَقَالَ: أَفْرِغِي مِنْهُ فِي هَذَا الْقَعْبِ. فَأَفْرَغْتُ، فَتَنَاوَلَهُ فَشَرِبَ فَقُلْتُ: أَلَمْ تَقُلْ: لَا أَقْبَلُ هَدِيَّةً مِنْ أَعَرَابِيٍّ؟! فَقَالَ: إِنَّ أَعْرَابَ أَسْلَمَ لَيْسُوا بِأَعْرَابٍ، وَلَكِنَّهُمْ أَهْلُ بَادِيَتِنَا وَنَحْنُ أَهْلُ حَاضِرَتِهِمْ، إِنْ دَعَوْنَا أَجَبْنَاهُمْ، وَإِنْ دَعَوْنَاهُمْ أَجَابُونَا ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِتَدْلِيسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ.
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”میں کسی دیہاتی کا ہدیہ قبول نہیں کرتا۔“ پھر سیدہ ام سنبلہ اسلمیہ رضی اللہ عنہا دودھ کی ایک مشک لے کر حاضر ہوئیں اور اسے آپ ﷺ کی خدمت میں بطور ہدیہ پیش کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس بڑے پیالے میں کچھ دودھ انڈیل دو۔“ انہوں نے دودھ انڈیل دیا، پھر آپ ﷺ نے اسے پکڑا اور نوش فرمایا تو میں نے عرض کی: کیا آپ نے یہ نہیں فرمایا تھا کہ ”میں کسی دیہاتی کا ہدیہ قبول نہیں کرتا“؟! اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”قبیلہ اسلم کے دیہاتی (عام) اعرابی نہیں ہیں، بلکہ وہ ہمارے صحرائی باشندے ہیں اور ہم ان کے شہری ہیں؛ اگر وہ ہمیں پکاریں تو ہم ان کا جواب دیتے ہیں اور اگر ہم انہیں پکاریں تو وہ ہمارا جواب دیتے ہیں۔“ یہ سند محمد بن اسحاق کی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الأشربة / حدیث: 3689
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف؛ لتدليس محمد بن إسحاق»