إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب ما جاء في آنية الذهب والفضة والإناء الضاري والمجبوب والخشب باب: سونے چاندی کے برتنوں، (شراب سے) رچے ہوئے برتن، مجبوب برتن اور لکڑی کے برتن کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3675
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ أَخِيهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي إِسْمَاعِيلَ قَالَ: "دَخَلْتُ عَلَى أَنَسٍ فَأَخْرَجَ لِي تَوْرًا مِنْ خَشَبٍ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَشْرَبُ فِيهِ ".ترجمہ
محمد بن ابی اسماعیل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے میرے سامنے لکڑی کا ایک پیالہ نکالا جس میں رسول اللہ ﷺ نوش فرمایا کرتے تھے۔“