إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب ما جاء في آنية الذهب والفضة والإناء الضاري والمجبوب والخشب باب: سونے چاندی کے برتنوں، (شراب سے) رچے ہوئے برتن، مجبوب برتن اور لکڑی کے برتن کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3673
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُشْرَبَ مِنَ الْإِنَاءِ الْمَجْبُوبِ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ... فَذَكَرَهُ.ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے اس برتن سے پینے سے منع فرمایا ہے جس کا کنارہ یا دستہ ٹوٹا ہوا ہو“، اور اس حدیث کو امام ابویعلیٰ موصلی نے بھی اپنی سند کے ساتھ امام ابوبکر بن ابی شیبہ سے روایت کیا ہے۔