إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب اتخاذ الشاة للبن باب: دودھ کے لیے بکری رکھنا۔
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَتْنِي أُمُّ رَاشِدٍ مَوْلَاةُ أُمِّ هَانِئٍ " أَنَّ عَلِيًّا دَخَلَ عَلَى أُمِّ هَانِئٍ نِصْفَ النَّهَارِ فَقَالَتْ: قَدِّمِي إِلَى أَبِي الْحَسَنِ طَعَامًا. قَالَتْ: فَقَدَّمْتُ مَا كَانَ فِي الْبَيْتِ. فَقَالَ عَلِيٌّ: مَالِي لَا أَرَى عِنْدَكُمْ بَرَكَةً؟ فَقَالَتْ أُمُّ هَانِئٍ: أَلَيْسَ هَذَا بَرَكَةٌ؟ قَالَ: لَيْسَ أَعْنِي هَذَا، مَالَكُمْ شَاةٌ؟ قُلْتُ: لَا، وَاللَّهِ مَا لَنَا شَاةٌ ".سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کی آزاد کردہ باندی ام راشد سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ دوپہر کے وقت سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے تو انہوں نے (مجھے) حکم دیا: ”ابوالحسن کے سامنے کھانا پیش کرو۔“ وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے گھر میں جو کچھ موجود تھا وہ پیش کر دیا، اس پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا: ”کیا بات ہے کہ میں تمہارے ہاں برکت نہیں دیکھ رہا؟“ تو سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا نے عرض کی: کیا یہ کھانا برکت نہیں ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”میرا مطلب یہ نہیں تھا، کیا تمہارے پاس کوئی بکری نہیں ہے؟“ میں نے (یعنی ام راشد نے) عرض کی: ”اللہ کی قسم! ہمارے پاس کوئی بکری نہیں ہے۔“