❮
❯
حدیث نمبر: 366
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا أَبُو نَصْرٍ ثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ "أَنَّهُ حَدَّثَ بِحَدِيثٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَغِضِبَ غَضَبًا شَدِيدًا، قَالَ: وَاللَّهِ مَا كُلُّ مَا نُحَدِّثُكُمْ سَمِعْنَاهُ، وَلَكِنْ كَانَ لَا يَتَّهِمُ بَعْضُنَا بَعْضًا" .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے حوالے سے ایک حدیث بیان کی تو ایک شخص نے ان سے دریافت کیا کہ کیا آپ نے یہ خود رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے؟ تو وہ سخت غضبناک ہوئے اور فرمایا: ”اللہ کی قسم! ہم تمہیں جو کچھ بھی بیان کرتے ہیں وہ سب ہم نے (براہِ راست خود آپ ﷺ سے) نہیں سنا ہوتا، لیکن ہم (صحابہ) میں سے کوئی بھی ایک دوسرے پر (جھوٹ کی) تہمت نہیں لگاتا تھا۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب العلم / حدیث: 366
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح موقوفًا على أنس