إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأطعمة— کھانوں کا بیان۔
باب ما جاء في أكل لحوم الحمر الأهلية وغيرها باب: پالتو گدھوں وغیرہ کا گوشت کھانے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3657
وَقَالَ: وَثَنَا أَبُو إِبْرَاهِيمَ التُّرْجُمَانِيُّ، ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ عُمَرَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ "أَنَّ بَقَرَةً انْفَلَتَتْ عَلَى خَمْرٍ فَشَرِبَتْ، فَخَافُوا عَلَيْهَا فَأَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: كُلُوا، وَلَا بَأْسَ بِأَكْلِهَا".ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک گائے (رسی تڑا کر) نکل بھاگی اور شراب پی لی، لوگوں کو اس (کے گوشت کی حلت) کے حوالے سے اندیشہ ہوا تو انہوں نے نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں مسئلہ دریافت کیا، جس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے کھاؤ، اور اس کے کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔“