إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأطعمة— کھانوں کا بیان۔
باب ما جاء في أكل الرطب والتمر باب: تازہ اور خشک کھجور کھانے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3627
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: وَثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَبَّاسٍ الْجُرَيْرِيِّ ، سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ " أَنَّهُمْ أَصَابَهُمْ، جُوعٌ وَهُمْ سَبْعَةٌ قَالَ: فَأَعْطَانِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ تَمَرَاتٍ، لِكُلِّ إِنْسَانٍ تَمْرَةٌ".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک مرتبہ صحابہ کرام کو سخت بھوک لاحق ہوئی اور وہ سات افراد تھے، وہ بیان کرتے ہیں کہ اس موقع پر نبی اکرم ﷺ نے مجھے سات کھجوریں عطا فرمائیں تاکہ ہر ایک شخص کے لیے ایک ایک کھجور ہو جائے۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔