❮
❯
حدیث نمبر: 362
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَبَنَا عَطَاءُ بْنُ مُسْلِمٍ الْحَلَبِيُّ، قَالَ: قُلْتُ لِعَمْرِو بْنِ قَيْسٍ الْمُلَائِيِّ: "اكْتُبْ لِي هَذَا الْحَدِيثَ، فَقَالَ: لَا، إِنَّ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيَّ قَالَ: لَا تَكْتُبُوا فَتَتَّكِلُوا، ثُمَّ قَالَ إِبْرَاهِيمُ: قَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَكْتُبُ شَيْئًا مِنَ الْحَدِيثِ فَقَالَ: مَا هَذَا يَا مُعَاذُ؟ قُلْنَا: سَمِعْنَاهُ مِنْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: لِيَسْلَمْ هَذَا الْقُرْآنُ مِمَّا سِوَاهُ. فَمَا كَتَبْنَا شَيْئًا بَعَدُ" .
هَذَا مُنْقَطِعٌ.
ترجمہ

عطاء بن مسلم حلبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عمرو بن قیس ملائی رحمہ اللہ سے کہا: مجھے یہ حدیث لکھ دیجیے، تو انہوں نے کہا: نہیں، (کیونکہ) ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے: ”(احادیث) نہ لکھا کرو، ورنہ تم (لکھے ہوئے پر) بھروسہ کر بیٹھو گے“، پھر ابراہیم رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم کچھ احادیث لکھ رہے تھے، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے معاذ! یہ کیا ہے؟“ ہم نے عرض کی: ”یا رسول اللہ ﷺ! یہ وہ ارشادات ہیں جو ہم نے آپ سے سنے ہیں“، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس قرآن کو اپنے سوا ہر دوسری چیز سے محفوظ و ممتاز رہنا چاہیے“، (سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) اس کے بعد ہم نے کبھی کچھ تحریر نہ کیا۔
یہ روایت منقطع ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب العلم / حدیث: 362
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا منقطع»