إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأطعمة— کھانوں کا بیان۔
باب ما جاء في أكل الخبز واللحم والشحم والبداءة بالملح والنهي عن أكل أذني القلب باب: روٹی، گوشت اور چربی کھانے، نمک سے ابتدا کرنے، اور دل کے دونوں کانوں (اُذُنَیِ القلب) کو کھانے کی ممانعت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3613
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: وَثَنَا هُشَيْمٌ، أَبَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "كُنَّا نَتَبَلَّغُ بِشُحُومِ ضَحَايَانَا إِلَى الْمَدِينَةِ".
مَوْقُوفٌ.ترجمہ
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم اپنی قربانیوں کی چربی کو زادِ راہ کے طور پر مدینہ منورہ پہنچنے تک استعمال میں لایا کرتے تھے۔“ یہ روایت موقوف ہے۔