❮
❯
حدیث نمبر: 3608
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ، حَدَّثَتْنِي ( ...)قَالَتْ: "كُنْتُ عِنْدَ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُهْدِيَ لَهَا صَحْفَةٌ فِيهَا خُبْزٌ وَلَحْمٌ، فَقَامَتْ إِلَى الصَّلَاةِ وَقُمْنَا نُصَلِّي فَخَالَفَتْ هِرَّةٌ إِلَى الطَّعَامِ فَأَكَلَتْ مِنْهُ، فَلَمَّا أَنْ سَلَّمْنَا أَخَذَتْ أُمُّ سَلَمَةَ الْقَصْعَةَ فَدَوَّرَتْهَا حَتَّى كَانَتْ حَيْثُ أَكَلَتِ الْهِرَّةُ مِنْ نَحْوِهَا فَأَكَلَتْ مِنْهُ ".
ترجمہ

ایک خاتون (جن کا نام متن میں ساقط ہے) سے روایت ہے کہ ”میں نبی ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھی کہ انہیں ایک بڑا پیالہ ہدیہ کیا گیا جس میں روٹی اور گوشت تھا، پھر وہ نماز کے لیے کھڑی ہو گئیں اور ہم بھی نماز پڑھنے لگے، اسی اثنا میں ایک بلی نے موقع پا کر کھانے کا رخ کیا اور اس میں سے کچھ کھا لیا، چنانچہ جب ہم نے سلام پھیرا تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اس بڑے پیالے کو پکڑا اور اسے گھمایا یہاں تک کہ جہاں سے بلی نے کھایا تھا وہ حصہ ان کے سامنے آ گیا اور پھر انہوں نے وہیں سے تناول فرمایا۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الأطعمة / حدیث: 3608
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده ضعيف؛ لإبهام شيخة عبد الرحمن بن حرملة
تخریج حدیث «التي حدثت عبد الرحمن بن حرملة لم تُسمَّ (بياض في الأصل)؛ وعبد الرحمن بن حرملة صدوق ربما أخطأ (من الحفظ)»