إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب في الإيمان والإسلام باب: ایمان اور اسلام کا بیان۔
حدیث نمبر: 36
قَالَ الْحَارِثُ: وَثَنَا رَوْحٌ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ (عَنْ زَيْدٍ )، عَنْ زَيْدِ بْنِ سَلَّامٍ، عَنْ جَدِّهِ مَمْطُورٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ "أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ: إِذَا سَرَّتْكَ حَسَنَتُكَ وَسَاءَتْكَ سَيِّئَتُكَ فَأَنْتَ مُؤْمِنٌ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا الْإِثْمُ؟ قَالَ: إِذَا حَاكَ فِي نَفْسِكَ شَيْءٌ فَدَعْهُ " .
قُلْتُ: يَزِيدُ لَمْ أَقِفْ لَهُ عَلَى تَرْجَمَةٍ، وَبَاقِي رِجَالِ الْإِسْنَادِ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ سے دریافت کیا کہ ایمان کیا ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تمہاری نیکی تمہیں مسرت بخشے اور تمہاری بدی تمہیں رنجیدہ کر دے تو تم مومن ہو۔“ اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! گناہ کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب کوئی چیز تمہارے جی میں کھٹکنے لگے تو اسے چھوڑ دو۔“
میں (بوصیری) کہتا ہوں کہ یزید نامی راوی کے حالاتِ زندگی پر میں مطلع نہیں ہو سکا، البتہ سند کے بقیہ تمام راوی ثقہ ہیں۔