إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحدود— حدود کا بیان۔
باب فيمن أصاب حدا فتوضأ وصلى أو تاب منه باب: جو کسی حد کا مرتکب ہوا پھر وضو کر کے نماز پڑھی یا اس سے توبہ کر لی۔
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا يَزِيدُ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ: " أَنَّ رَجُلًا أَتَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقَالَ: إِنَّ ابْنَةً لِي وَأَدْتُهَا، فِي الْجَاهِلِيَّةِ، وَإِنِّي اسْتَخْرَجْتُهَا وَأَسْلَمْتُ، فَأَصَابَتْ حَدًّا، فَعَمَدَتْ إِلَى الشَّفْرَةِ فَذَبَحَتْ نَفْسَهَا، فَأَدْرَكْتُهَا وَقَدْ قَطَعَتْ بَعْضَ أَوْدَاجِهَا فَدَاوَيْتُهَا فَبَرَأَتْ، ثُمَّ إِنَّهَا نَسَكَتْ فَأَقْبَلَتْ عَلَى الْقُرْآنِ فَهِيَ تَخْطُبُ إِلَيَّ، فَأَخْبَرَ مِنْ شَأْنِهَا بِالَّذِي كَانَ. فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: تَعْمَدُ إِلَى سِتْرٍ سَتَرَهُ اللَّهُ فَتَكْشِفُهُ، لَئِنْ بَلَغَنِي أَنَّكَ ذَكَرْتَ شَيْئًا مِنْ أَمْرِهَا لَأَجْعَلَنَّكَ نَكَالًا لِأَهْلِ الْأَمْصَارِ، بَلْ أَنْكِحْهَا نِكَاحَ الْعَفِيفَةِ الْمُسْلِمَةِ ". هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّهُ مُنْقَطِعٌ؛ فَإِنَّ رِوَايَةَ الشَّعْبِيِّ عَنْ عُمَرَ مُرْسَلَةٌ.امام شعبی سے روایت ہے کہ ایک شخص سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”میں نے زمانہ جاہلیت میں اپنی ایک بیٹی کو زندہ درگور کر دیا تھا، پھر اسے (زندہ) نکال لیا اور میں اسلام لے آیا، (بعد ازاں) اس سے ایک ایسی غلطی سرزد ہوگئی جس پر حد لازم آتی تھی، چنانچہ اس نے چھری لی اور خود کو ذبح کرنے کی کوشش کی، میں اسے بچانے میں کامیاب ہو گیا جبکہ وہ اپنی شہ رگ کا کچھ حصہ کاٹ چکی تھی، پھر میں نے اس کا علاج کیا اور وہ تندرست ہوگئی، اس کے بعد اس نے بڑی زاہدانہ زندگی اختیار کی اور قرآن کی طرف راغب ہوگئی، اب اسے شادی کے پیغامات آ رہے ہیں تو کیا میں (پیغام لانے والوں کو) اس کے ماضی کے احوال سے باخبر کر دوں؟“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”کیا تم اس پردے کو چاک کرنا چاہتے ہو جسے اللہ تعالیٰ نے ڈھانپ رکھا ہے؟ اگر مجھے یہ خبر ملی کہ تم نے اس کے معاملے میں سے کسی بات کا ذکر کیا ہے تو میں تمہیں تمام شہر والوں کے لیے نشانِ عبرت بنا دوں گا، بلکہ اس کا نکاح ایک پاکدامن مسلمان خاتون کی حیثیت سے کرو۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں البتہ یہ منقطع ہے کیونکہ امام شعبی کی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت مرسل ہوتی ہے۔