❮
❯
حدیث نمبر: 3547
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ، ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ أَبُو عَلِيٍّ الرَّحَبِيُّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَقِفَنَّ عِنْدَ رَجُلٍ يُقْتَلُ مَظْلُومًا؛ فَإِنَّ اللَّعْنَةَ تَنْزِلُ عَلَى مَنْ حَضَرَهُ حِينَ لَمْ يَدْفَعُوا عَنْهُ، وَلَا تَقِفَنَّ عِنْدَ رَجُلٍ يَضْرِبُ مَظْلُومًا؛ فَإِنَّ اللَّعْنَةَ تَنْزِلُ عَلَى مَنْ حَضَرَهُ حِينَ لَمْ يَدْفَعُوا عَنْهُ ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَيْهَقِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم ہرگز ایسے کسی شخص کے پاس نہ کھڑے ہو جسے ظلم کے ساتھ قتل کیا جا رہا ہو، کیونکہ جو لوگ وہاں موجود ہوں اور وہ اس کا دفاع نہ کریں تو ان پر لعنت نازل ہوتی ہے، اور تم ہرگز ایسے شخص کے پاس بھی نہ کھڑے ہو جسے ظلمًا مارا پیٹا جا رہا ہو، کیونکہ جو لوگ وہاں موجود ہوں اور وہ اس مظلوم کا دفاع نہ کریں تو ان پر بھی لعنت نازل ہوتی ہے۔“ اس حدیث کو امام طبرانی اور امام بیہقی نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحدود / حدیث: 3547
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «رواه الطبراني والبيهقي بإسناد حسن»