إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحدود— حدود کا بیان۔
باب ما جاء في التعزير باب: تعزیر کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3544
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ " كَانَ بَيْنَ عُثْمَانَ وَعَائِشَةَ بَعْضُ الْأَمْرِ، فَتَنَاوَلَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا صَاحِبَهُ، فَذَهَبَتْ عَائِشَةُ تَتَكَلَّمُ، فَكَبَّرَ عُثْمَانُ وَكَبَّرَ مَعَهُ النَّاسُ، فَفَعَلَ ذَلِكَ بِهَا مَرَّتَيْنِ لِكَيْ لَا يَسْمَعَ كَلَامَهَا، فَلَمَّا رَأَتْ ذَلِكَ سَكَتَتْ ".ترجمہ
روایت ہے کہ ”سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے درمیان کوئی (اختلافی) معاملہ پیش آگیا تھا جس کی وجہ سے ان میں سے ہر ایک نے دوسرے پر تنقید کی، پھر جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا گفتگو کرنے لگیں تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے بلند آواز سے تکبیر کہی اور ان کے ساتھ دیگر لوگوں نے بھی تکبیر کہی، آپ رضی اللہ عنہ نے ان کے ساتھ دو مرتبہ ایسا اسی لیے کیا تاکہ ان کی بات نہ سنی جا سکے، چنانچہ جب سیدہ رضی اللہ عنہا نے یہ صورتحال دیکھی تو وہ خاموش ہو گئیں۔“