إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحدود— حدود کا بیان۔
باب الحد كفارة باب: حد کفارہ ہے۔
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: حُدِّثْتُ عَنْ رَوْحِ بْنِ عُبَادَةَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنِ ابْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: " قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَصَابَ ذَنْبًا فَأُقِيمَ عَلَيْهِ حَدُّ ذَلِكَ فَهُوَ كَفَّارَتُهُ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا رَوْحٌ ، ثَنَا أُسَامَةُ ... فَذَكَرَهُ.
وَلَهُ شَاهِدٌ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا مِنْ حَدِيثِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ وَاسْتَدْرَكَ شَيْخُنَا الْحَافِظُ أَبُو الْحَسَنِ الْهَيْثَمِيُّ فِي زَوَائِدِ ابْنِ حِبَّانَ حَدِيثَ عُبَادَةَ هَذَا عَلَى الصَّحِيحَيْنِ، وَوَهِمَ فِي ذَلِكَ. وَرَوَاهُ التِّرْمِذِيَ وَابْنِ مَاجَهْ مِنْ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ .سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص سے کوئی گناہ سرزد ہو جائے اور پھر اس پر اس (گناہ) کی شرعی حد قائم کر دی جائے تو وہ اس کے لیے کفارہ ہے“۔ اسے ابویعلیٰ موصلی نے بھی روایت کیا ہے اور اس حدیث کی ایک شاہد روایت صحیحین اور دیگر کتب میں سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، جبکہ ہمارے شیخ حافظ ابوالحسن الہیثمی نے زوائدِ ابنِ حبان میں سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کو صحیحین پر مستدرک (زائد) قرار دیا ہے حالانکہ اس معاملے میں ان سے وہم ہوا ہے، نیز اسے امام ترمذی اور امام ابنِ ماجہ نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی روایت سے بھی نقل کیا ہے۔